2 مئی، 2017، 11:35 AM

امریکی صدر کا مناسب حالات میں شمالی کوریا کےصدر سے ملاقات کا اعلان

امریکی صدر کا مناسب حالات میں شمالی کوریا کےصدر سے ملاقات کا اعلان

امریکہ کی جانب سے پہلی مرتبہ شمالی کوریا کے بارے میں انتہائی حیران کن بیان سامنے آیا ہے جس میں امریکی صدر ٹرمپ یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مناسب حالات میں شمالی کوریا کے صدر کم جونگ آن کے ساتھ ملاقات کیلئے تیار ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی اخبار دی انڈی پینڈنٹ  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  امریکہ کی جانب سے پہلی مرتبہ شمالی کوریا کے بارے میں انتہائی حیران کن بیان سامنے آیا ہے جس میں امریکی صدر ٹرمپ یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مناسب حالات میں شمالی کوریا کے صدر کم جونگ آن کے ساتھ ملاقات کیلئے تیار ہیں ۔
 اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بلومبرگ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ اگر میرے لیے بہتر ہے کہ میں ان سے ملاقات کروں تو میں یہ ضرور کروں گا اور مجھے ایسا کرنے میں فخر محسوس ہو گا ۔ان کا کہناتھا کہ بہت سے سیاسی لوگ وہ یہ کبھی نہیں کہیں گے کہ وہ صدر کم جونگ ان  سے ملاقات کیلئے تیار ہیں لیکن میں آپ کو بتا رہاہوں کہ بالکل درست حالات کے اندر میں ان سے ملاقات کرنے کیلئے تیار ہوں گا ۔
شمالی کوریا کی جانب سے اب تک پانچ ایٹمی دھماکے کیے جاچکے ہیں ،جنوری میں کم جونگ کا کہناتھا کہ ہم ’بین البراعظمی میزائل ‘تیار کرنے کے آخری مراحل میں ہیں جس کے باعث ہم امریکہ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کر لیں گے۔اس کے جواب میں امریکی صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کے ذریعے رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ناممکن ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ اس وقت چین ،جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر شمالی کوریا سے نپٹنے کیلئے کام کر رہی ہے۔

News ID 1872198

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha